محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے 80اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقی دے دی

محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے 80اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقی دے دی

لاہور(ایجوکیشن رپرٹر) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے ترقی کے منتظر اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 16 کے 60 ایس ایس ٹی ٹیچرز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی اور ترقی کے منتظر گریڈ 17 کے 20 اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔واضح رہے کہ یہ ترقیاں صرف لاہور کے سکولوں میں تعینات اساتذہ کو دی گئی ہیں اور صرف میل ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہی ترقیاں دی گئی ہیں ترقی پانے والے اساتذہ کو ان کی نئی جگہوں پر تعیناتی کے آرڈرز ارسال کر دئیے گئے ہیں ۔گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے ایس ایس ٹی اساتذہ کی فی کس تنخواہ 76370 روپے ہو گئی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے ایس ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہ95 ہزار 750 روپے ہو گئی

مزید : میٹروپولیٹن 4