شریف برادران کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے،اعجاز احمد

شریف برادران کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے،اعجاز احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے این اے 127سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے انکا مستقبل صر ف جیلیں ہیں کر پشن کر نیوالوں کو بھی نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘قومی اداروں کو احترام نہ کر نیوالوں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کر یں گی ‘حکمرانوں کا دامن صاف ہے تووہ اداروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست سمیت ہر شعبے میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے اور جو لوگ ملک میں لوٹ مار کر تے ہیں انکی سیاست ختم ہو چکی ہے اور اب وہ کبھی سیاست کے میدان میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور قوم بھی ایسے لوگوں کے حواریوں کو آئندہ عام انتخابات میں مستر دکر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی آئین وقانون اور جمہوریت کیساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ‘شفاف انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے دن سے ہی پار لیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اور فیصلے پار لیمنٹ کی بجائے بند کمروں میں ہوتے رہے جسکی وجہ سے حکمرانوں نے خود پار لیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4