پی پی غریبوں کی بحالی کیلئے جنگ لڑرہی ہے،عاطف رفیق


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور ان کے حقوق کی جدوجہد کی جنگ لڑرہی ہے اور انشا اللہ عوام کے ووٹوں سے حکومت میں آکر ہم اس پر بلا تاخیر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ شہباز شریف یہ بتا دیں انہوں نے ’’دھیلہ ‘‘کس چیز کا نام رکھا ہوا ہے کیونکہ صوبے کے میگا پراجیکٹس میں تو اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں مگر انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اس لیے کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...