پی یو کے طلباؤ طالبات نے مختلف اداروں میں منعقدہ ہم نصابی مقابلوں میں حصہ لیا


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات نے مختلف اداروں میں منعقدہ ہم نصابی مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق میں پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے یونیورسٹی کالج آف لاہور میں انگریزی تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن جبکہ سپیرئیریونیورسٹی کے زیر اہتمام دو زبانی مقابلوں میں ٹیم ٹرافی حاصل کی۔ اسی طرح فاسٹ یونیورسٹی میں منعقدہ موسیقی مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ گورنمنٹ کالج جھنگ میں منعقدہ قرات اور ملی نغموں کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور انگریزی تقریر میں ٹیم ٹرافی جیتی۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان کے زیر اہتما م منعقدہ کوئز کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن اور پندرہ ہزار روپے کیش پرائز بطور انعام جیتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...