پیفنے اپنے پارٹنر سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

پیفنے اپنے پارٹنر سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جسمانی سزا کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں داخل بچو ں کو جسمانی سزا کے طور پر کسی قسم کی تکلیف پہنچانے کے حوالے سے اساتذہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں طلباء وطالبات پر اٹھانے سے باز رہیں۔ مزید یہ کہ سخت زبان کے الفاظ یا ڈانٹ ڈپٹ سے بھی گریز کریں۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سرکار ی و نجی سکولوں کے متعلقین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید برآں مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پارٹنر سکولوں کو خصو صی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پارٹنر سکولوں میں ہر طرح کی جسمانی سزا پر مکمل پابندی عائد ہے ۔

انہوں نے کہا ہمارا ادارہ تعلیم کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے تاکہ درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے اور کم وسیلہ بچے معیاری تعلیم کی سہولت سے استفادہ کرتے رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4