پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے،عثمان حمزہ


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ ‘تحر یک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو کہ حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے اور عمران خان عوام کے ووٹوں سے ہی اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے ‘آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے کارکنوں سمیت سب متحد ہو کر انتخابی میدان آئیں گے لاہور سمیت صوبے بھر میں حکمرانوں نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی۔

اور لوگ پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کی جد وجہد کا نتیجہ ہے کہ آج کر پٹ لوگ انصاف کے کٹہرے میں آچکے ہیں اور اب کر پشن کر نیوالوں کیلئے پار لیمنٹ اور سیاسی میدان میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگوں کو عوام بھی مسترد کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کی تباہی اور بر بادی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا تحر یک انصاف قومی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...