گائنی آپریشن کے نام پر لوٹ مار،چیف جسٹس نوٹس لیں،شاہد بٹ


لاہور ( جنرل رپورٹر ) اوورسیز پاکستانیز پروٹیکشن فورم کے چےئرمین شاہد بٹ نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گائنی کے آ پر یشن کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ عام مریضوں کو بھی آپریشن کا کہہ کر لاکھوں روپے بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے غریب شہری شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر شہریوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے۔ ڈاکٹر پیسے کمانے کے چکر میں انسانیت کو بھول گئے ہیں انہوں نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں زچگی کے وقت شہریوں کو کہا جاتا ہے کہ آپریشن ہو گا۔ اس طرح ڈاکٹروں کے دو مقاصد پو رے ہوتے ہیں ایک تو وہ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں تو دوسری طرف لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔ شاہد بٹ کا مزید کہنا ہے کہ جر منی سمیت بیرون مما لک 100کیسوں میں سے صرف 2 کے آپریشن کئے جاتے ہیں۔


انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ اس معاملے کا از خود نوٹس لے کر شہریوں کو ڈاکٹروں کی لوٹ مار سے بچایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...