حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے مسائل میں اضافہ ہوا،قاری زوار بہادر


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک مسائل کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے جو اس وقت جس نازک دور کے گزر رہا ہے یہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے ۔ معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ملک گیس اور بجلی کے بحران کا شکارہے حکمرانوں کی پالیسیوں کی غلط وجہ سے غریب فاقہ کشی پر مجبور ہو کر خود کشیاں اور اپنے بچے فروخت کررہے ہیں مگر حکمران اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بقاء اور ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفےٰﷺ میں مضمر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آبادکے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رشید احمد ظفر ایڈووکیٹ ،احفاظ الکریم خان برکی ، مولانا ارشد قادری ،قاری لیاقت علی رضوی، حاجی عبد الرشید نقشبندی ، ڈاکٹر معظم حسین، حاجی جاویدچشتی،حافظ منظور احمداور دیگر نے شرکت کی۔
زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...