جماعت المسلمین کا تین روزہ اجتماع تین فروری کو شروع ہو گا


لاہور (پ ر) جماعت المسلمین کا تین روزہ مرکزی اجتماع تین فروری ۸۱۰۲ بمطابق سولہ جمادی الاول بروز ہفتہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ دو فروری سے شروع ہوجائے گا۔ مرکزی اجتماع میں شریک ہونے والے تمام شرکا سے کہا گیا ہے کہ موسم کے لحاظ سے اپنی ضرورت کا سامان اپنے ہمراہ لائیں تاکہ دوران سفر یا اجتماع کے موقع پر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پروگرام کے مطابق تین فروری بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء خالق دینا ہال کراچی میں اجتماع کا پہلا پروگرام ہوگا۔جس میں تلاوت ، حمد اور نعت کے بعد سنت کی ا ہمئت کے موضوع پر محمد سفیان جب کہ فرقوں میں جماعت کی پہنچان کے موضوع پر امام جماعت المسلمین سید محمد اشتیاق درس قآان مجیددیں گے اور سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔ اگلے دن اتوار اور پیر کو تمام پروگرام اور خطابات مرکز جماعت المسلمین کھوکھرا پار ڈھائی نمبر ملیر میں ہوں گے جن میں مختلف موضوعات پر ملک بھر سے آئے ہوئے مدرسین جماعت المسلمین کے اراکین اور دیگر حاضرین کی فکری رہنمائی کریں گے۔پیر کو اجتماع کے آخری دن نماز فجر کے بعد دیگر پروگراموں کے علاوہ جماعت کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا،امراء و نظماء کا مشاورتی اجلاس ہوگااور پروگرام کی اختتامی تقریب سے جماعت کے سیکرٹری جنرل مصدق سرفراز خطاب کریں گے اور حاضرین کی فکری رہنمائی کریں گے۔ آخری دن پیر کو مدرسہ الاسلامیہ کے طلبا پانچ پانچ منٹ کی تقاریر بھی کریں گے۔احتماع کے پروگرام میں خواتین کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا ہے، جب کہ شرکا ء سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے کچھ سوالات ہوں تو واضح اور خوشخط لکھ کر انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔جماعت المسلمین کے اجتماع میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ کراچی میں اجتماع کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...