سینیٹ الیکشن کا شیڈول دھمکیاں دینے والوں کی شکست ہے، راشد کرامت


لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 182کے چیئرمین راشد کرامت بٹ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول ان لوگوں کی شکست ہے کہ جو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے چلے تھے آج یہ شیڈول آنے کے بعد وہی سازشی لوگ اب اسی اسمبلی کا سینٹ کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں جس پر وہ سر عام لعتنیں دیتے رہے ہیں ایسے لوگوں کو تو عوام کو چاہئے آئندہ ایک بھی ووٹ نہ دیں ۔وہ یونین کونسل میں آنے والے معززین سے گفتگو کررہے تھے ۔راشد کرامت بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان ‘ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کو اگر اسمبلیان اتنی ہی بری لگتی ہیں تو وہ اس اسمبلیوں سے ملنے والی لاکھوں روپے کی تنخواہوں کو واپس دینے کااعلان کیون نہیں کرتے وہ جرات دکھائیں اور لاکھوں روپے واپس کریں اور بتائیں کہ اب وہ کس منہ سے سینٹ کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن ہی لیا ہے۔

وہ شروع سے لیکر اب تک یو ٹرن ہی لیتے آرہے ہیں اور ان کے قول و فعل میں تضاد کی وجہ سے ہی انہیں بلدیاتی الیکشن میں شکست ہوئی تھی۔

اب انہیں سینٹ میں بھی شکست ہو گی اور پھر آنے والے الیکشن میں بھی ان کی اپنی بھی اور ان کے لوگوں کی بھی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی وجہ سے لاہورئیے بہت خوش ہیں اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی میری یونین کونسل پسماندہ علاقوں میں آتی ہے لیکن اس ٹرین کے یہاں گزرنے سے یہاں کے لوگوں کی تقدیر بھی بدل گئی ہے اور ان میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...