سپیشلائزڈ کورس،سروسز ہسپتال نے 150نرسو ں کے نام بھیج دیے

سپیشلائزڈ کورس،سروسز ہسپتال نے 150نرسو ں کے نام بھیج دیے

لاہور (جنرل رپورٹر)چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب کو 150نرسوں کے نام طب کے مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کورسز میں داخلے کیلئے بھیج دئیے ہیں۔مذکورہ نرسیں مختلف بیماریوں کے علاج کے طریقہ کار ، احتیاطی تدابیر اور اور ادویات کے استعمال کے حوالے سے خصوصی مہارت حاصل کر کے طب کے مختلف شعبوں میں بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے سکیں گی۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ یاسمین نے کہا کہ آج کا دور بیماریوں کے خلاف سپیشلائزیشن کا دور ہے ۔ مختلف امراض وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ پیچیدگیوں کے ساتھ انسانی صحت کیلئے خطرہ بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ اس صورت حال کے تدارک کیلئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرسنگ عملے کو بھی سپیشلائزڈ طریقوں سے خدمات سر انجام دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں طب کے شعبے میں سپیشلائزیشن کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے نرسوں پر زور دیا کہ کہ سپیشلائزیشن کے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری محنت اورلگن سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں تاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔

نرسز

مزید : میٹروپولیٹن 1