پانی صاف کرنے والے پلانٹس کیلئے 650ایکڑ اراضی مختص

پانی صاف کرنے والے پلانٹس کیلئے 650ایکڑ اراضی مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)واسا نے پانچ مقا مات پر ویسٹ واٹر اور سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے 650 ایکڑ زمین مختص کروا لی ہے جس کا ڈسٹرکٹ کلکٹر نے سیکشن فور کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کی روح سے اس زمین کی ہر قسم کی خرید و فرخت پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں سے255 ایکڑ زمین راوی دریا کے کنارے موضع محمود بوٹی میں واقع ہے اس زمین پر دو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے اسی طرح 95 ایکڑ زمین شاہدرہ کے مقام پر مختص کروائی گئی ہے جبکہ تین سو ایکڑ اراضی موضع موہلنوال میں مختص کرانے کے لیے ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔جبکہ نو سو بارہ ایکڑ اراضی سگیاں بابو صابو کے مقام پر پہلے ہی واسا ایکوائر کر چکا ہے واسا کی تاریخ میں چھ بڑے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے پہلی مرتبہ موجودہ ایم ڈی زاہد عزیز سید کے دور میں ایک تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے اس کی تصدیق ایم ڈی واسا نے کر دی ہے دریں اثناء بین الاقوامی کنسلٹنٹ آئی ایل ایف آسٹریا نے واسا کی طرف سے زمین کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب بھی دے دیا ہے جس میں انہوں نے مختص کرائی گئی زمین کو ضرویات کے مطابق ہی نہیں اس سے بڑھ کے قرار دیا ہے جواب میں کنسلٹنٹ نے کہا ہے کہ واسا چھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے جو زمین ایکوائر کر رہا ہے یہ 2045 تک لاہور کے شہریوں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود بوٹی ،شاہدرہ اور موہلنوال موضع جات میں واسا کی طرف سے زمین ایکوائر کرنے کے لیے سیکشن فور کے تحت اراضی محفوظ کروانے کی اطلاعات پر مذکورہ علاقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے بتایا گیا ہے کہ واسا ان مقامات پر چھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا چکا ہے جس کے لیے ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک اور دیگر ممالک میں پچاس ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے رضا مندی بھی ظاہر کر دی ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا زاہد عزیز سید سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ الحمداللہ مئی 2017 میں میں نے ایم ڈی کا چارج سنبھالتے ہی لاہور کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے چھ ماہ کے اندر وہ کام کیا ہے جو پچھلے 70 سال میں نہیں ہوا منصوبوں کی پنجاب حکومت کے بعد وفاقی حکومت سے بھی منظوری لے لی ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے رضا مند بھی کر لیا ہے اور اب چھ مقامات پر پلانٹ لگانے کے لیے زمین بھی محفوظ کرا لی ہے آئندہ سال منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔
واسا،پلانٹس