پنجاب حکومت کی ترقی صرفاشتہارات تک محدودہے،فرخ مون

پنجاب حکومت کی ترقی صرفاشتہارات تک محدودہے،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترقی صرف شتہارات تک محدود ہے (ن)لیگ پچھلے35سال سے اقتدارمیں ہے اورآج تک لاہورکے شہریوں کوصاف پانی نہیں دے سکی تحفظ دینا توبڑی دورکی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی بدترین صورتحال ہے اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور پنجاب اس وقت علاقہ غیر میں تبدیل ہو چکا ہے اوریہی وجہ ہے کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے خیبرپختونخوا سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہونے والے جرائم کا 80فی صد پنجاب میں ہونا لمحہ فکریہ اورترقی کے ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر زوردار تھپڑ ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے صرف کرپشن اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کا تحفظ کرتی ہے۔
فرخ مون