پیپلز پارٹی کا جلسہ دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں گی،اشرف بھٹی


خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو موچی گیٹ کا تاریخی جلسہ دیکھ کر پیپلز پارٹی کی مخالفین کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی اور پیپلز پارٹی کے سر براہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں منعقد ہونے والا یہ جلسہ آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ بھی متعین کردے گا وہ موچی گیٹ کے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلائے گئے حلقہ این اے 129 کے لوگوں کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ان لوگوں کا پانچ فروری کا جلسہ دیکھنے کے لئے موچی گیٹ آنا چاہئے یا پھر چینلز کے سامنے بیٹھ جانا چاہئے کیونکہ اس دن ہر راستہ ہر سڑک اور ہر گلی اور ہر محلے سے لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل کر موچی گیٹ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے آصف علی زرداری کی قیادت میں سینٹ کا الیکشن جیتیں گے اور پھر اس کے بعد عام الیکشن بھی جیتیں گے ۔
اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...