خواجہ آصف سمیت کئی اور نااہل جلد بے نقاب ہوں گے،عبدالعلیم خان

خواجہ آصف سمیت کئی اور نااہل جلد بے نقاب ہوں گے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سمیت کئی اور نا اہل جلد بے نقاب ہونے والے ہیں پی ٹی آئی نے شہبازشریف اور خواجہ آصف کے بارے میں اپنی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے اور بہت جلد حقائق عوام کے سامنے ہوں گے ۔عبدالعلیم خان چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی ممبر شپ مہم کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ،پارٹی رہنما چوہدری سرور، اعجاز چوہدری ، سہیل ظفر چیمہ ،رانا ندیم ،جمشید بٹ ،رانا ثاقب،لکی خان اورفرخ جاوید مون بھی اس موقع پر موجود تھے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب عوام اپنا مستقبل اُن کرپٹ ہاتھوں میں دینے کی غلطی نہیں کریں گے جنہوں نے 30برسوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو پینے کے صاف پانی سے لے کر تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں بھی مہیا نہیں کیں ،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعد لاہور شہر میں وبائی امراض کے 32مریض گڈ گورننس کے دعوؤں کا منہ چڑا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ اپنے اقتدار کے تحفظ اور احتساب سے فرار پر لگی ہوئی ہے عبدالعلیم خان نے فوج اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے اور خود کو معصوم اور مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ کرپشن کی گندگی سے لتھڑے ہوئے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...