خراب میٹر تبدیل کرنے کی بجائے اوسط بل بھیجنے کے خلاف تحریک التواء جمع

خراب میٹر تبدیل کرنے کی بجائے اوسط بل بھیجنے کے خلاف تحریک التواء جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز اور چوری چھپانے کے لئے صارفین کے خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے اوسط بل بھیجنا معمول بنا لیا لیسکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بجلی کے 5 لاکھ سے زائد Defective میٹرز کو ریکوری بہتر بنانے کا ذریعہ بنا لیا گیا، شدید سردی کے موسم میں بجلی کی کم ترین کھپت کے باوجود گھریلو صارفین کو ایورج بل کے نام پر ہزاروں روپے کے زائد بل بھجوائے جا رہے ہیں۔

مراد راس

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...