کوڑ ا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی مشینری پر ٹریکر لگائے جائیں گے،منشا ء اللہ بٹ


لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس ہوا ،جس میں’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے امور پر پیش رفت اورلوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کاجائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد اب تمام دیہاتوں میں’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنائے جانے کے بعد چیکنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کا یہ پروگرام دیہی آبادی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو صوبہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرداں ہیں انہوں نے بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے اب قدرے مختلف انداز میں دیہات تک پھیلایا جا رہا ہے ۔کیونکہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ دیہات میں آباد ہے اورہر گاؤں تک صحت مند زندگی کی سہولیات کی فراہمی اور لوگوں میں حفظان صحت کے اصولوں کا شعور بیدار کرکے قدرے آسانی سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔ ہر گاؤں کے نکاسی آب کے نظام، گلیوں کی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو لینڈ فل سائیٹ میں ٹھکانے لگانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اختیار کی جارہی ہے۔ دوسرے فیز میں اچھی ساکھ کے حامل ٹھیکیداروں کو چھ ماہ کیلئے کارکردگی سے مشروط ٹھیکہ دیا جائے گا۔ کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ٹریکٹرز اور مشینری پر ٹریکنگ سسٹم اور صفائی کے جاری پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی ۔ تشکیل کردہ چیکنگ ٹیموں کی رپورٹس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب ابتدائی پروگرام میں بہترین کارکردگی کے حامل تین اضلاع کو انعامات بھی دیں گے ۔جبکہ اس پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا قرار دیا گیا ہے اور وضع کردہ پالیسی کی خلا ف ورزی پرسخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔منصوبے کے مطابق لیبر کا معاوضہ یونین کونسل کے فنڈز سے اور مشینری کی فراہمی ضلعی سطح سے کی جائے گی۔ ہر یونین کونسل میں کم از کم 6سینٹری ورکرز کا سٹاف تعینات کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے عوام الناس کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہر محلہ ، ہر گلی کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے اور عمومی رویوں کو حفظان صحت کے اصولوں کا پابند بنایا جا سکے۔
منشاء اللہ بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...