پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے پنجاب سے سینٹ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں حصہ لینا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے او ر جمہوری سوچ رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی یقیناًمیری حمایت کر یں گے۔ بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور جمہوری جمایت ہے جو جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقینی رکھتی ہے اور اسی سوچ کے تحت ہم سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مجھے جو ذمہ داری دیدی ہے میں اس کو مکمل کروں گا ۔
چودھری سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...