درندہ صفت عناصر کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے

درندہ صفت عناصر کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے

لاہور ( جنرل رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ بچوں اور بچیوں کے قتل اور درندگی کے پیچھے مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے زینب اور دیگر بچیوں کے اغواکاروں اور قاتلوں کے انڈر ورلڈ نیٹ ورک سے رابطے ایجنسیوں کی مدد سے تلاش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بنک اکاؤنٹ جرائم کے شرکاء کار اورسرپرستوں کے بھی ہو سکتے ہیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں بچے لاپتہ ہوچکے ہیں لیکن حکومت ان کی برآمدگی کے لئے کچھ نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم بچوں کے والدین تڑپ رہے ہیں لیکن اس بارے میں کوئی خاطر خواہ تحقیق نہیں ہو سکی۔انہوں نے عدالتِ عظمیٰ سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے فراہم کردہ ناموں کی تحقیق کرنے کی درخواست کی ۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ انسانی سمگلرز بچوں کے آرگن ٹرانسپلانٹ اور دوبئی اونٹ ریس کیلئے اغوا کرتے ہیں جو کہ ایک غیر انسانی اور قبیح فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کو ترک کر دیا گیا تو انصاف کے تقاضے کبھی پورے نہیں ہو سکیں گے۔

آفتاب لودھی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...