مسلم لیگ(ن) نے روشن پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی
لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے روشن پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے،سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا،یہ ن لیگ کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے کہ توانائی منصوبے کم لاگت میں شفاف ترین طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں،ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے قوم کیساتھ سنگین مذاق کیا، 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال،علی عمران چوہدری علی عدنان چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہن لیگ کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو توانائی بحران عروج پر تھا، ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور ہر طرف مایوسیوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ ہم نے معاملے کی سنگینی کو سنجیدگی سے لیا اور توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔
پرویز ملک