تاجروں کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانا لمحہ فکریہ ہے


لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور بھر کی مارکیٹیں مسائل کی آما جگاہ بنی ہوئی ہیں جوحکومت کا عملی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ان خیالا ت کا ظہار تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے نائب صدر عامر احسان بٹ نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاپاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے والی تاجر برادری کو نام نہاد ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانا لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان کی تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھر پور کردار ادا کیا جبکہ تاجروں کے مسائل آج تک جوں کے توں ہیں اور لاہور کی سطح پر مارکیٹوں میں مسائل کی بھر مار ہے ۔
عامر احسان بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...