کشمیر میں دہشتگردی بھارت کا مکروہ چہر بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین

کشمیر میں دہشتگردی بھارت کا مکروہ چہر بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے ، جماعت ...

لاہور(فورم : دیبا مرزا : تصاویر : علی رضا ) جما عت اسلا می خواتین ونگ کی رہنما ؤں لاہور کی صدر زر افشا ں فرحین ، انیلہ محمود، شازیہ محمود ، شریں مظا ہرنے’’ کشمیر ڈے ‘‘ کے حوالے سے ’’پا کستان فورم ‘‘ میں اپنے خیالات کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیر میں 71 سال سے جا ری ریا ستی دہشت گردی نے بھا رت کے مکروہ چہرہ کو بے تقاب کر نے کے لئے کا فی ہے ،نہتے کشمیری روزا نہ اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کر کے آزادی کی ایک نئی کرن جلا تے ہیں ،کشمیر کمیٹی میں موثرافراد کا ہو نا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ،تما م سیا سی جما عتو ں کو کشمیر کے ایجنڈا پر یکجا ہو نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں فوری کردار اد ا کیا جائے اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائی جائے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی خصوصی اپیل کی کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور تجارت کو فروغ دینے کی بجائے کشمیرکی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے حکومتی سطح پر کردار ادا کریں۔ فورم میں اپنے اپنے ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ۵ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور وجود پاکستان کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کمزور پالیسی کی وجہ سے بھارت نے کشمیر میں ابھرنے والی ہر تازہ لہر آزادی کو کچلنے کے لیے بے پناہ ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور قائد حریت عبدالعزیز سمیت ہزاروں مجاہدین کو شہید کر ڈالا۔ انہو ں نے کہا کہ 71سال گزرجانے کے باوجود بھی کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا کھلے عام مذاق اڑا رہا ہے ، کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہہ رہا ہے اور جدوجہد کے ان طویل سالوں میں 94,874 شہید ، 5,054937 زخمی ، 142851گرفتار ، 10314 لاپتہ ، 7099 حراستی قتل ، 40000 ہجرت پر مجبور ، 11,026 خواتین کی اجتماعی بے حرمتی ، 22,862 خواتین بیوہ ، 107674 بچے یتیم ، اور 108471 گھر مسمار کردیئے گئے ۔

جماعت اسلامی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...