زاہد زمان کادورہ ایل ڈی اے سٹی،ترقیاتی کامو ں کا معائنہ کیا

زاہد زمان کادورہ ایل ڈی اے سٹی،ترقیاتی کامو ں کا معائنہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے دستیاب رقبے پر بنائے جانے والے پلاٹوں کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ کروانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ قرعہ اندازی کو ہر لحاظ سے شفاف بنانے کے لئے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ‘ متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور فائل مالکان کو بھی مدعو کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے گزشتہ روز نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کا دور ہ کیا‘وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈیفنس روڈ سے سکیم میں داخلے کے لئے ڈیڑھ سو فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ موضع سدھڑ میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور سیویج سسٹم کا90فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واٹر سپلائی نیٹ ورک اور پانی کی ٹینکیوں کی تعمیر جلد شروع کی جارہی ہے۔ ایک ارب 13کروڑ روپے کی لاگت سے گجومتہ فیروزپور روڈ سے کاہنہ کاچھا تک سکیم کی 2.1کلو میٹر طویل اور 180فٹ چوڑی نئی اپرو چ روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سکیم کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کئے جانے والے کاہنا کاچھا فلائی اوور تک بھی راستہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی سکیم کے گیٹ دومقامات پر تعمیر کئے جائیں گے ۔ ایک گیٹ فیروز پورروڈ سے موضع سدھڑ تک تعمیر کی جانے والی نئی سڑک اوردوسرافیروز پور روڈ سے نہر کے ساتھ ساتھ سکیم میں داخل ہونے والی سڑک پر تعمیر کیا جائے گا

زاہد زمان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...