مسلم لیگ(ن) نے مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے،آزاد
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہماضی کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان روشن، پرامن اور معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے،جنگی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر دیوانہ وار کام شروع کیا اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ریکارڈ مدت میں توانائی کے منصوبے مکمل کئے۔ خدا تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمارا عزم، محنت اور کاوشیں رنگ لائیں اور آج لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں توانائی منصوبے کلیدی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
پاکستان میں بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوا ہے اور گھروں میں خوشحالی آئی ہے۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی مسلم لیگ (ن) کا مطمع نظر ہے اور عام آدمی خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے بجلی پیدا کرنے میں سبقت لی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کی بدولت جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں وافر بجلی ہوگی اور فالتو بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی۔ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا سفر جاری رہے گا۔
آزاد
Back to