ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کیلئے فروری میں بھرپور مہم چلائیں گے،علماء

ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کیلئے فروری میں بھرپور مہم چلائیں گے،علماء

لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس 10مارچ بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں علماء ہربنس پورہ کا اجلاس جامعہ محمدیہ حنفیہ حنیف پارک لاہور میں ہوا ۔اجلاس میں علماء،قراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا جمیل الرحمن اختر ، مولاناقاری علیم الدین شاکر،مولانا خالدمحمود،مولانا حافظ اخلاق احمد،مولانا رفیق زاہد،مولانا محمد کاشف ، مولانا عبدالحکیم ودیگر علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں اس ارادے کا اظہار کیا گیا کہ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے فروری کا پورامہینہ اور مارچ کے ابتدائی ایام میں ختم نبوت کانفرنسز،دروس ختم نبوت ،کارنرمیٹنگز،اور لاہور بھر کے ختم نبوت یونٹس کے زیراہتمام مختلف اجتماعا ت کیے جائیں گے۔اور اس سلسلے کو پوری پنجاب میں پھیلایا جائیگا۔علماء کا کہناتھاکہ اسلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے ۔ اسلام پسند و محب وطن عناصر فتنہ قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور قادیانیوں کی ناپاک سازشوں کاآئینی و قانونی مقابلہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1