ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال میں مریضوں کو بھرپور ریلیف دیں گے،شوکت ورک

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال میں مریضوں کو بھرپور ریلیف دیں گے،شوکت ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال شوکت ورک نے میجر جنرل (ر) ڈاکٹر امجد اقبال کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہسپتال میں غریب مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب مریضوں کو علاج معالجے کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر امجد اقبال کی قیادت میں ان کی ٹیم کے ساتھ 2اور 3فروری کو ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں پین ریلیف کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کیمپ میں جوڑوں اور جسم کے درد میں مبتلا مریضوں کا مفت چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی اور ضروری ٹیسٹ کی سہولت میں فراہم کی جائے گی۔ کیمپ صبح 10بجے شروع ہوکر 3بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران کوئی بھی مریض اپنا مفت چیک اپ کروا سکے گا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے