لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے،مہرین انور


لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام د عوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی کے بحران پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا، ہر سطح پر اعلان کیاگیا کہ ہم نے اندھرے ختم کردئیے اور ملک کو روشن کردیا مگر یہاں تو اندھیر ا ہی اندھیر اہے ، انہوں نے کہاکہ جنہوں نے عوام سے دھوکہ کیا اور وعدے پورے نہیں کئے آئندہ انتخاب میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان سے انتقام لیں گے اور انہیں مسترد کردیں ، پنجاب میں روز انرجی پراجیکٹ کا افتتاح کرنے والے اب بتائیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم کیوں نہیں ہوسکی ۔

،پاور پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ملک کی حالت پہلے جیسی ہے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں قرض لینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا ، قرضوں میں ہم نے بہت ترقی کی باقی شعبوں میں تنزلی کا سفر جاری رہا ، قرضوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر عدم توازن کا شکار ہے ۔
مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...