ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو مارنے کے مترادف ہے،یاسر گیلانی

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو مارنے کے مترادف ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو سسک سسک کر مارنے کامنصوبہ ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اُن کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے دنیا کے اکثر ممالک میں طبی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں صورت حال اس کے برعکس ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غربا کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

یاسر گیلانی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...