فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’رعشہ‘‘کے موضوع پر آگاہی سیمینار

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’رعشہ‘‘کے موضوع پر آگاہی سیمینار

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیور سٹی میں ’’رعشہ‘‘ کے موضوع پر آگاہی سیمینار ہوا۔جس میں مہمانِ خصوصی پرنسپل عزرہ ناہید میڈیکل کالج و سابق پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اکبر چوہدری جبکہ گیسٹ آف آنروائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالد مسعود گوندل نے شرکت کی۔سیمینارکا مقصد رعشہ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔مقررین نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رعشہ ایک اہم دماغی بیماری ہے اس وقت پوری دنیا میں 6.5ملین لوگ رعشہ کا شکار ہیں اور یہ تناسب دوگناہ ہونے کا اندیشہ ہے۔پاکستان میں تقریباً4لاکھ لوگ رعشہ کا شکار ہیں۔مناسب علاج اور تشخیص سے ان مریضوں کی زندگی بہتر کی جاسکتی ہے ۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں ،مریضوں کے علاج و معالجہ اورریسرچ کلچر کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا ۔ ہیڈآف نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد عدنان اسلم نے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والے تشخیصی ٹیسٹ اور سہولیات سے آگاہ کیا۔پروفیسر اطہر جاوید،پروفیسر احسن نعمان اور ڈاکٹر نصراللہ نے رعشہ کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے میڈیکل اور سرجیکل ٹریٹمنٹ کے بارے میں مفید گفتگو کی۔

رعشہ

مزید : میٹروپولیٹن 1