لارڈ میئر کا دورہ یونین کونسل 257، مسائل حل کرنے کا وعدہ


رپورٹر) مئیر لاہور کر نل (ر) مبشر جاوید نے واپڈا ٹاؤن کی یونین کونسل 257کے چیئرمین ملک منظر عباس کی یونین کونسل کا دورہ کیا اور یہاں پر یونین کونسل کے معززین سے ان کی شکایات سنیں۔ اس موقع پر حسیب منظر عباس ‘ سخاوت علی ڈوگر‘ دل محمد ڈوگر‘ چودھری رفیق‘ سفیان ملک ‘ ملک زاہد ‘ ملک نصیر کھوکھر‘ کونسلرز سردار کاظم محمود گجر‘ اعظم حسین بلوچ‘ ملک بلاول کھوکھر‘ مظہر عباس ‘ عمران مصطفی‘ نازش خان اور زاہدہ اظہر بھی موجود تھے۔اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے مئیر لاہور سے مطالبہ کیا کہ وہ یونین کونسل کے علاقے ستو کتلہ کی ڈرین کو کلئیر کروادیں ‘ قبرستان کی چار دیواری کروادیں اور قبرستان میں سیوریج کے پانی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائے جائیں پانی چلا جاتا ہے اس کی روک تھام کروادیں جبکہ رحمت مارکیٹ والی روڈ میں جو رکاوٹیں ہیں وہ ہٹوانے کا حکم دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو آنے جانے کے لئے جو مشکلات ہیں وہ دور ہو سکیں ۔اس موقع پر ان معززین علاقہ کی شکایات کو سنتے ہوئے مئیر لاہور مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ شکایات کا ازالہ کیا جائے گا میرا یہاں پر آنے کا مقصد ہی آپ لوگوں کے مسائل کو جان کر حل کروانا ہے میں آپکے چیئرمین ملک منظر عباس اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملکر آپ کے یہ مسائل فوری طور پر حل کروں گا اور وقفے وقفے سے آپ کی یونین کونسل کا دورہ بھی کرتا رہوں گا ۔نہوں نے کہا کہ بلا شبہ مجھ سمیت ہر چیئرمین کی یہ ذمے داری ہے کہ ہم عوام کو ڈلیور کریں جو ہم کررہے ہیں عوام نے ہمیں ووٹ ہی اس بات کے دئیے ہیں کہ ہم ان کے کاموں کو ان کی دہلیز پر ہی جا کر حل کریں میں آپ کے پاس خود چل کر بھی اسی لئے آیا ہوں کہ آپکو پتہ چلے کہ میں اور میرے چیئرمین پوری طرح سے آپکے ساتھ کمیٹیڈ ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ملک منظر عباس کا اپنے ابتدائی کلمات میں کہنا تھا کہ ہمارے متعلقہ ایم پی اے ملک سیف الموک کھوکھر ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہم نے بہت سے ترقیاتی کام بھی کروائے ہیں لیکن کچھ کام بطور مئیر آپکے کرنے کے تھے اس کے لئے ہم نے آپکو یہاں پر آنے کی دعوت دی تھی تاکہ آپ خود علاقہ مکینوں کے مسائل سن کر انہیں حل کروائیں مئیر نے یقین دہانی کروائی کہ علاقہ مکینوں کے مطالبات کو جلد ہی حل کروادیا جائے گا۔
لارڈ میئر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...