خدمت گروپ نے ہمیشہ تاجر بھائیوں کے مسائل حل کئے،محمد اعظم


لاہور ( کامرس رپورٹر )پیٹرن چیف انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ محمد اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خدمت گروپ نے ہمیشہ اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل کو اولین ترجیحات سمجھتے ہوئے انہیں ان کی دہلیز پر حل کیا ۔ صدر خدمت گروپ بابر محمود جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جن کا اوڑھنا بچھونا ہی تاجروں کی خدمت ہے ۔ اور تاجروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل پذیر ہونا ان کی شب و روز محنتوں کے مرہون منت ہے ۔
محمد اعظم

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...