تحریک انصاف یوم یکجہتی کشمیر بھر پورانداز میں منائے گی،ولید اقبال

تحریک انصاف یوم یکجہتی کشمیر بھر پورانداز میں منائے گی،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہور نے پانچ فروری کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں کشمیری بھائیوں کی مکمل حمایت اور بھارتی درندوں کے مظالم والی تصاویر والے فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کے زیر صدارت گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں غلام محی الدین دیوان، شیخ امتیاز محمود، مبارک گل، علیم اطہر خان، آصف مٹو، دانش، ایاز، وقاص، عمیر، حافظ رمیض، عباس ملک، تیمور حیات اور محمد فاروق نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کیلئے تحریک انصاف کا وہی موقف ہے جو پوری قوم کا ہے۔ موجودہ حکومت مسلم لیگ (ن) نے کشمیر کاذ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اجلاس میں موجودہ(ن) لیگی حکومت کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کی تمام محاذوں پر مکمل بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ولید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1