پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات ، 8افراد جان کی بازی ہار گئے


لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے740مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں815افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں350افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 336ڈرائیور،22کم عمرڈرائیور، 369 مسافر اور 369 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 195 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 79حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 54 حادثات میں61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 815 متاثرین میں 684مرد اور131خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں133فراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 499افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 126زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں547موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،77موٹر کاریں، 10 مسافر بسیں، 31 وین، 34 ٹرک اور 100 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...