متعدد وارداتوں میں شہری مال و زرسے محروم


لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا جبکہ جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور مو با ئل فون چھین لیا اور مزاحمت پر اسے پستول کے بٹ ما ر کر زخمنی کر دیا ۔پو لیس نے رات گئے تک اس واردات کا مقد مہ درج نہیں کیا تھا جبکہ دیگر وارداتوں میں سو ل لا ئن کے علا قہ میں نا صر کے گھر میں 4ڈاکو ؤ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔با غبا نپو رہ کے علا قے میں فا روق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ40ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نشتر کا لو نی کے علا قہ میں زوہیب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ با دامی با غ کے علا قہ میں کا شف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ سے شہبا ز کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شفیق آ با د میں شبیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر70ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مغل پو رہ میں شہبا ز،شا د ما ن میں میں عبا س کی گاڑیاں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں طا ہر ،با ٹا پو ر میں با قر،اکبر ی گیٹ میں ارشد،اچھر ہ میں کا شف اورشا لیما ر میں جا وید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...