ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار ، قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، نقدی ، لیپ ٹاپ برآمد

ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار ، قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، نقدی ، لیپ ٹاپ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ پولیس نے چھاپہ مار کر چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث حسین عرف سونوچور و ڈکیت گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے10موبائل فونز،01لاکھ روپے نقدی،01 لیپ ٹاپ،01 ایل سی ڈی، 2پ سٹلز اور 10 گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی صدرفیصل شہزادنے ڈی ایس پی ٹاؤن شپ سرکل محمد منشاء کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس خطرناک گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ اوٹاؤن شپ سب انسپکٹر آصف ذوالفقار نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرحسین عرف سونوچور و ڈکیت گینگ کے 02 ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں حسین عرف سونواورالیاس مسیح عرف شیری شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ ایس پی صدر فیصل شہزاد نے حسین عرف سونو چور و ڈکیت گینگ کی گرفتاری پرایس ایچ اوٹاؤن شپ سب انسپکٹرآصف ذوالفقاراور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی