پٹرولنگ پولیس نے 10جواری گرفتارکر لئے،13620 روپے برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر792مقدمات درج،10 جواری گرفتار جواء پر لگی رقم13620 روپے برآمد،اشتہاریوں کی مدد کرنے والے 3 ملزم گرفتار، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے26 ملزمان دھر لیئے،غل غباڑہ کرنے پر10شرابیوں کے خلاف مقدمات درج اور3 ون ویلنگ کے ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 792ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے 10 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 13620 روپے برآمد کیئے ۔ جبکہ پٹرولنگ پولیس نے اشتہاریوں کی مدد کرنے پر 3 ملزمان محمد حسین، ذاہد اور شوکت علی کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے جعلی نمبرپیلٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں 26ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور3 ملزمان بابر، فرحان اور مدثر اقبال کو ون ویلنگ کے جرم میں گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے 10 شرابیوں محمد ادریس، شاہد، عدیل، محبوب سلطان، سلامت علی، عابد شاہ، اہتشام علی، علی جعفر، ابوبکر اور راحت علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں47ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔