نشتر کالونی میں 8سالہ بچی کو اغوا کی کوشش پرملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں 8سالہ بچی کو اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے نشیمن کالونی کے رہائشی شریف کی 8سالہ بیٹی ابیہہ کو قریبی مدرسہ میں درس لینے کے بعد واپس آتے ہوئے شہزاد نامی شخص نے اغوا کر کے قریبی زیر تعمیر مکان میں لے جانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچانا شروع کر دیا اس دوران شور سن کر اہل محلہ دار اکٹھے ہو ئے اور انہوں نے ملزم شہزاد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔