علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ملزمان گرفتار

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پراے ایس اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران فالکن اسمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاھورایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں اے ایس ایف اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عراق سے تعلق رکھنے والے مسافر عباس فاضل احمد السامرائی کو دوران تلاشی اس کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 فالکن برآمد کر کے گرفتار کر کے مزید کاروائی کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم نے فالکن مچھلیوں کے نیچے چْھپا کر لاھور سے براستہ دبئی ، عراق اسمگل کرنا تھے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں اے ایس ایف نے ہربنس پورہ کے رہائشی نوجوان عقیل خان سے دوران تلاشی اس کی گاڑی سے 75 گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...