میاں چنوں کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام: کار سے اسلحہ ، گولیاں برآمد

میاں چنوں کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام: کار سے اسلحہ ، گولیاں برآمد

لاہو ر(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سنٹرل زون کے پٹرولنگ افسران نے اپنی جان پر کھیل کر میاں چنوں کے قریب قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا کر کار ، اسلحہ ، موبائل فونز اور کثیر تعداد میں گو لیاں بر آمد کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس سنٹرل زون کے گا ئیڈ نس سنٹر نے ہیلپ لائن پر معلومات ملنے پر اطلاع دی کہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی بس کو کر ولا کار نمبر LEH 7819 نے روکنے کی کو شش کی ہے اور خانیوال میں اسی کار نے کچھ دیر قبل بھی ڈکیتی کی واردات بھی کی ہے ۔ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ریا ض احمد اور پٹرولنگ افسران اکرم اور حلیم نے مذکورہ کار کو روکنے کی کو شش کی تو ملزمان نے گاڑ ی کو بھگانے کی کو شش کی جس پر کار کا تعاقب کیا گیا۔ کار سواروں اور موٹروے پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ موٹروے پولیس افسران نے فائرنگ کر کے ٹا ئرزکو بر سٹ کر دیے۔ ملزمان قر یبی آبادی اور اندھیرے کا فائد ہ اٹھا تے ہوئے فرار ہوگئے ۔ گاڑ ی کی تلاشی لی گئی تو دو کلاشنکوف گنز، مو بائل فونز، جعلی نمبر پلیٹیں، نیلی بتی اور کثیر تعداد میں گو لیاں بھی بر امد کر لیں ۔ ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کی بہادری اور دلیری کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...