پولیس عوام کے ساتھ شائستگی کا رویہ اپنائے، ڈاکٹر اختر عباس


لاہور (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ شائستگی کا رویہ اپنائے۔پولیس رویہ کے خلاف کسی قسم کی شکایات آئیں تو اس کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔وہ بہرام شہید پولیس لائن میانوالی میں پولیس افسران و ملازمان سے دربارمیں خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا پولیس مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرے۔تفتیش کے دوران مدعی کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے۔اگر کسی پولیس افسر یا ملازم نے مدعی کے ساتھ تعاون نہ کیا یا مدعی سے کسی قسم کی کوئی ڈیمانڈ کی تو اس افسر یا ملازم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔دوران دربارمختلف پولیس افسران و ملازمان نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن کی سماعت کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا نے ان مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ آر پی او سرگودھا نے دربار کے اختتام پر افسران و ملازمان کو اچھی کارگردی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور تفتیشی بل تقسیم کئے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...