شیخوپورہ،سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے رقم لوٹنے والاملزم گرفتار

شیخوپورہ،سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے رقم لوٹنے والاملزم گرفتار

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)فیروزوالہ کلاں کا رہائشی فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے فیک ایڈریس بناکر لڑکیوں سے دوستی کرکے ان سے انکے موبائل نمبر اور تصویر لیکر انہیں بلیک کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اہل علاقہ نے بلیک میلر کی خوب درگت بنائی پولیس نے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ کلاں کا رہائشی عمران انجم فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے آئی ڈی بناکر لڑکیوں سے دوستی کرتا اور گزشتہ روز ایک لڑکی سے دوستی کی اور بعدازاں اس کے گھروں والوں کو اسکی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا کہہ کر 27ہزار روپے بٹورے اور بعدازاں پھر اسکی لڑکی کمپیوٹر پر فحش تصاویر بناکر اسے اپ لوڈکرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ روپے کی مزید ڈیمانڈ کرڈالی جس پرانہوں نے ایف آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو درخواست گزاری جنہوں نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جب تحقیق کی تو فیروزوالہ کلاں کے رہائشی عمران انجم کا ڈیٹا نکلا جسے پولیس نے گرفتار کیا تو اہل علاقہ نے بھی اس پر ٹھڈوں ،گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی پولیس نے ملزم کے قبضہ سے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرلیے ہیں ۔

مزید : علاقائی