مثبت سرگرمیوں کیلئے سپورٹس کوپنجاب پولیس کی ٹریننگ کا حصہ بنا دیا، طارق مسعود

مثبت سرگرمیوں کیلئے سپورٹس کوپنجاب پولیس کی ٹریننگ کا حصہ بنا دیا، طارق ...

لاہو ر(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ(ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ ) طارق مسعود یٰسین نے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس کوپنجاب پولیس کے ٹریننگ ماڈیولز کا لازمی حصہ بنایادیا گیا ہے تاکہ مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ماہر انسٹرکٹر ز نکھار کر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے نئے قابل اور ماہر کھلاڑی سامنے لا سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل سطح پر کھیلوں کے سالانہ ٹورنامنٹس کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے اور ٹیموں کو گروپوں میں تقسیم کرکے ہر کھیل کے مقابلے کروائے جائیں تاکہ پولیس فورس میں موجود کھلاڑیوں کو اپنا فن دکھانے کا بھرپور موقع مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں گزشتہ روزسالانہ کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اے آئی جی ٹریننگ معروف صفدر واہلہ کے علاوہ پنجاب کی مختلف پولیس لائنز سے آئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزبھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ طارق مسعود یٰسین نے اے آئی جی ٹریننگ کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کھیلوں کی مختلف قومی اور علاقائی ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطہ کرکے پولیس فورس کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے کام کرے گی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...