چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے برطانیہ کا دورہ مکمل کرلیا

چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے برطانیہ کا دورہ مکمل کرلیا

لندن (آ ئی این پی/زنہوا)چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کے ایک وفد نے سی پی سی کی 19ویں قومی کانگریس کے بارے میں بریف کرنے والے ایجنڈے کے ساتھ برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے ،اس وفد کی قیادت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشریات کے نائب سربراہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پالیسی ریسرچ آفس کے ایگزیکٹو نائب ڈائریکٹر وانگ شیاؤ ہوئی نے کی ، وانگ نے دارالعوام کے نائب سپیکر لنسے ہاروے ہوئل (لیبر پارٹی ) اور کنزرویٹو پارٹی کے سیاستدان شیل بروک سے ملاقاتیں کیں ۔

مزید : عالمی منظر