کار سے پستول اور 75گولیاں برآمد ،ڈرائیور گرفتار

کار سے پستول اور 75گولیاں برآمد ،ڈرائیور گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکورٹی فورس کی کاروائی، کار سے پستول اور 75گولیاں برآمد ،ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے ہوائی اڈے کے مرکزی داخلہ گیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے پستول اور پچھتر گولیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ اے ایس ایف نے اپنی کارروائی کے دوران کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس سے برآمد ہونے والے پستول و گولیوں کا لائسنس طلب کرلیا ہے گرفتار ہونے والے مسافر کا کہنا تھا کہ اس کے پاس لائسنسی اسلحہ ہے اور اس نے مذکورہ اسلحہ و گولیاں اپنی حفاظت کیلئے اپنی گاڑی میں رکھی ہوئی ہیں جبکہ ملزم کے پاس اس کا پرمٹ بھی موجود ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...