کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ٹریفک آگاہی سیمینار

کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ٹریفک آگاہی سیمینار

لاہو ر(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے پہلے کالج آف بینکنگ اینڈ فائنانس ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ ٹریفک آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے سیمینار میں شامل طلباء وطالبات کو راستہ ایپ کی افادیت ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک آگاہی اقدامات بارے لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء4 وطالبات ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ٹریفک آگاہی سیمینار میں ڈیپارٹمنٹ کے ڈین، انسپکٹر نازیہ باقر، روڈ سیفٹی یونٹ کے دیگر افسران اور 300 سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ سیمینار میں روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران نے طلباوطالبات میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم اور راستہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا۔

مزید : علاقائی