نواز شریف،مریم کیخلاف درخواست پر حکومت ،پیمراکو نوٹس جاری

نواز شریف،مریم کیخلاف درخواست پر حکومت ،پیمراکو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف،مریم نواز اور راناثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر حکومت پیمرا اور دیگر مدعا علیہان کوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ ہر تقریر پر درخواست دائر نہ کریں ۔توہین عدالت کی ایک ہی درخواست کافی ہے. عدالت نے واضح کیا کہ دلائل کے وقت یہ ساری باتیں بتا دیں کہ کہاں کہاں توہین عدالت کی گئی ہے.درخواستگزار وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ جڑانوالہ جلسے میں نواز شریف،مریم نواز اور راناثنااللہ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کی. عدلیہ کے خلاف بیان بازی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ پیمرا نے عدلیہ مخالف تقاریر کو نشر کیا لہذا عدالت مریم نواز ،نواز شریف اور رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کا حکم دے.اور عدالت پیمرا کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے۔. عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔
نوٹس

مزید :

علاقائی -