16 لاکھ کے بوگس چیک کا ملزم 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 16 لاکھ کے بوگس چیک کا ملزم 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کاحکم دے دیا ، مسٹر جسٹس انوار الحق نے ملزم سید امجد حسین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے رفعت سلطان سپرا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے ممتاز حسین کی درخواست پر ملزم کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،پولیس نے ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں 8 ماہ سے جیل میں رکھا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم کے اشتہاری بھائی نے چیک بک چرا کر جعلی چیک جاری کیا اور 16 لاکھ روپے کے ضمانتی چیک پر ملزم سید امجد حسین کے دستخط بھی جعلی ہیں لہٰذا ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سولہ لاکھ روپے کے ضمانتی چیک جاری کئے تھے ، ملزم نے بدنیتی کی بنیاد پر قرض کی مد میں حاصل کی گئی رقم ادا نہیں کی جس بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے لہٰذا ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کاحکم دے دیا ۔
ملزم رہا

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...