پیمرا فنڈز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر حکام کو نوٹس جاری

پیمرا فنڈز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر حکام کو نوٹس جاری

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پیمرا کے فنڈز اور ان کے استعمال کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں.۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے فیضان اقبال خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں پیمرا کے فنڈز اور ان کے استعمال کی تفصیلات فراہم کرنے کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار کی وکیل ربیعہ باجوہ نے نشاندہی کی کہ پیمرا کو ہر سال اپنے مالی معاملات چلانے کیلئے قومی خزانے سے فنڈز اور غیر ملکی امداد دی جاتی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ چئیرمین پیمرا کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی مانگی تھی۔قانون کے تحت پیمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر سال اکاؤنٹس اور ان کے استعمال کے بارے میں رپورٹ مرتب کرے۔ وکیل کے مطابق ہائیکورٹ نے پیمرا حکام کو یہ تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا لیکن پیمرا نے عدالتی احکامات پر عمل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے اور تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

پیمرا حکام

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...