توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر محکمہ ماحولیات سے جواب طلب


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات محمد طاہر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ نے شاہد رضا نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے پولٹری فارم کھولنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پولٹری فارم کھولنے لیے محکمہ ماحولیات کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ این او سی کے حصول کے لیے تمام قواعد و ضوابط پورے بھی کر دئیے ہیں وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر عدالت متعلقہ حکام کو درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے مگر عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر ماحولیات نے درخواست پر دادرسی نہیں کی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر ڈائریکٹر ماحولیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ماحولیات سے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...