ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواست پروفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کارروائی سے تا حکم ثانی روک دیا ہے ، جسٹس عائشہ اے ملک نے اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا درخواستگزار گزار اسلحہ ڈیلیز کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی لگا دی اور 31 جولائی 2017 تک تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم دیا۔درخواستگزاروں کے وکیل نے بتایا کہ مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ اور تادیبی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا نوٹس لے اور اسلحہ ڈیلرز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکے ۔ خاتون جج نے مذکورہ عبوری حکم کے ساتھ درخواست مزید سماعت کے لیے مسٹر جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی۔